ہربھجن سنگھ اور شاہ نواز میں مصافحہ

ابوظہبی (سپورٹس نیوز) ابو ظہبی کی ٹی ٹین لیگ میں بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ اور پاکستانی بولر شاہ نواز دھانی نے آپس میں ہاتھ ملائے۔ ابو ظہبی میں ناردرن وارئرز اور اسپن اسٹائلنز کے درمیان میچ کھیلا گیا، جس میں شاہ نواز دھانی ناردرن وارئرز کی نمائندگی کر رہے تھے۔ ناردرن وارئرز نے 4 رنز سے میچ اپنے نام کیا، جس کے بعد 10 رنز کے عوض 2 وکٹ حاصل کرکے کھیل کے بہترین کھلاڑی کا ایورڈ وصول کرنے والے شاہ نواز دھانی نے بھارتی کھلاڑی ہربجھن سنگھ سے ہاتھ ملایا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں