ہر ایک یا دو سیریز کے بعد پلیئرز کو تبدیل کرنے پر یقین نہیں رکھتا’ مائیک ہیسن

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے وائٹ بال فارمیٹ کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی کوچنگ کا عہدہ سنبھالنے سے قبل رکھی گئی شرائط سامنے آگئیں مائیک ہیسن نے کوچنگ سنبھالنے سے پہلے پی سی بی کے سامنے یہ شرط رکھی تھی کہ میں اپنی شرائط پر آئوں گا۔ مائیک ہیسن کا کہنا تھا کہ میں ہر ایک دو سیریز کے بعد پلیئرز کو تبدیل کرنے پر یقین نہیں رکھتا۔ کپتان اور ٹیم مینجمنٹ میری مرضی کی ہوگی۔عبدالماجد بھٹی کے مطابق مائیک ہیسن نے پی سی بی کے سامنے شرط رکھی تھی کہ آئندہ برس ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ تک کپتانی اور ٹیم کمبی نیشن کو نہیں چھیڑنا ہے جس پر پی سی بی نے حامی بھرلی تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے سلمان علی آغا کو کپتانی سے ہٹائے جانے اور بابر اعظم اور محمد رضوان کی ٹی ٹونٹی ٹیم میں واپسی کی غیر مصدقہ خبریں سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں