22

ہر دن” زیرو ویسٹ ڈے ”ہونا چا ہئے’ مریم نواز

لاہور(بیوروچیف)وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ہر دن کو زیرو ویسٹ ڈے کے طور پر منانا چاہیے۔زیرو ویسٹ ڈے پر اپنے پیغام میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج اشیا ضروریہ کے ذمہ دارانہ استعمال اور ویسٹ مینجمنٹ کی اہمیت پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں ویسٹ مینجمنٹ کا جامع نظام لا رہے ہیں، پہلی مرتبہ دیہات کی صفائی کا پائیدار اور موثر نظام وضع کیا جا رہا ہے، ہر شہر، گاں اور گلی محلے کو صاف دیکھنا میرا عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں