ہر سال اڑھائی لاکھ قیمتی جانیں نشہ کی بھینٹ چڑھ جاتی ہیں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے زیراہتمام منشیات کے خلا ف بحالی مرکز میں”نشہ موت ہے” کے عنوان سے سیمینار ہوا’ سیمینار میں بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے سرپرست مفتی نصراللہ عزیز’ مرکزی چیئرمین پیرندیم ابراہیم’ چیئرمین اپٹپما بائو اکرم’ صدر ٹریڈونگ بین المذاہب امن کمیٹی خالد محمود قاسمی’ جنرل سیکرٹری ملک نذیر احمد’ ڈاکٹردلنواز تیجا’ ملک اکبر قادری’ ملک ارشد’ عاکب علی امجد’ خرم سیفی’ ملک محمد اسلم’ زاہد مانگٹ ڈاکٹر عبدالوہاب’ ظفر گریوال’ سردار جٹ’ میاں اجمل’ ملک خالد محمود’ رانا عابد علی’ عاصم خان کے علاوہ منشیات کے خلاف بحالی مرکز میں زیرعلاج سینکڑوں نشہ کرنے والے مریضوں نے شرکت کی’ سیمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے سرپرست مفتی نصراللہ عزیز’ مرکزی چیئرمین پیرندیم ابراہیم’ چیئرمین اپٹپما بائو اکرم’ صدر ٹریڈونگ بین المذاہب امن کمیٹی خالد محمود قاسمی’ جنرل سیکرٹری ملک نذیر احمد و دیگر مقررین نے کہا کہ نشہ موت ہے’ زندگی سے پیار کریں’ نشہ ترک کر کے اپنی توانائیاں ارض وطن کی تعمیروترقی میں لگائیں’ نشہ چھوڑ کر خود سے جہاد کریں اور اپنے ماں باپ کیلئے راحت کا سامان بنیں’ مقررین نے نشے کے مریضوں سے کہا کہ آپ مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب ہوں’ ورزش اور یوگا کو روزانہ کا معمول بنائیں تاکہ آپ بھی معاشرے میں فعال کردار ادا کر سکیں’ مقررین نے کہا کہ ملک میں منشیات کی وجہ سے ہر سال اڑھائی لاکھ افراد جان کی بازی ہار جاتے ہیں’ نوجوانوں میں منشیات کی لت کا بڑھتا ہوا رجحان معاشرے کو اندھیروں کی طرف دھکیل رہا ہے جس کے لیے ہمیں اس لعنت سے نجات کے لیے شعور بیدار کرنا ہو گا’ روایتی ادویات کے ساتھ ساتھ آئس اور دیگر نشے کے رحجان میں اضافے نے نوجوان نسل کو برباد کر کے رکھ دیا ہے’ اس موقع پر منشیات کے خلاف بحالی مرکز کے روح رواں ملک نذیر احمد نے کہا کہ 16 سال قبل میں یہ پودا لگایا تھا جو آج تناور درخت بن چکا ہے’ سینکڑوں کی تعداد میں نشہ کے عادی نوجوان زندگی کی طرف لوٹ چکے ہیں’ ہم یہ کام خالصتا اللہ کی رضا کیلئے کر رہے ہیں کسی سے کوئی فنڈ نہیں لیتے’ ہمارے مرکز میں وطن عزیز کے طول و عرض سے نشہ کے عادی لوگ لائے جاتے ہیں جن کا ہم علاج کر کے ان کی دعائیں لیتے ہیں’ سیمینار کے آخر میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان جس طرح وطن عزیز کی سلامتی ، استحکام ،ملک و قوم کی ترقی و خوشحالی کیلئے برسرپیکار ہے ہم انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور انہیں یقین دلاتے ہیں’ قوم اپنی افواج کے ساتھ کھڑی ہے ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کو عبرتناک سزا دینے کیلئے آپریشن غضب للحق کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں