46

ہر سیاسی جماعت کو الیکشن لڑنے کی اجازت ہونی چاہیے

کمالیہ (نامہ نگار) امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 107 حیدر علی خان کھرل نے پریس کانفرنس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت کی بقا کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہر پارٹی کو الیکشن میں بھر پور طریقے سے حصہ لینے کی آزادی ہونی چاہیے اور میں سمجھتا ہوں کہ ہر الیکشن کی طرح اس الیکشن میں بھی لوگوں کو اپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا حق ملنا چاہیے کیونکہ جب تک لوگو ں کو یہ حق نہیں ملے گا۔ ہمیں سڑکوں ،سولنگوںاور نالیوں کی ضروریات سے کچھ اوپر سوچنا ہوگا ہمیں لوگوں کیلیے روزگار کے نئے مواقع پیدا کرنے ہونگیں ۔ہمارا خاندان عرصہ دراز سے سیاست میں ہے اور ہم نے ہمیشہ عوامی خدمت کو اپنا شعار بنایا میرے والد صاحب جب ایم این اے بنے تو اس وقت گیس پائپ لائن کو کمالیہ تک لانا سب سے بڑا اور مشکل منصوبہ تھا لیکن انہوں نے اسے پایہ تکمیل تک پہنچایااور ہم اس عوامی خدمت کے مشن کو آئندہ بھی جاری رکھیں گے لوگ اب باشعور ہیں میں چاہتا ہوں کہ لوگوں ڈیرہ داری سسٹم سے نجات ملے ہم ایسا نظام لانا چاہتے ہیں جس سے عوام کو کسی بھی بڑے ڈیرہ داریا جاگیردار کے پاس جانے کی ضرورت نہ پڑے۔اگر اللہ تعالی نے اگر مجھے موقع دیا تو انشااللہ مین روڈ کو ون وے بنائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں