ہر شخص پودا لگاکر اس کی حفاظت کرے

سرگودھا (بیورو چیف) موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات لوگوں نے موجودہ موسم سرما میں دیکھ لئے ہیں اب پاکستان کے ہر شہری کا فرض ہے کہ وہ ملکی ترقی’ استحکام اور اس کو موسمیاتی تبدیلیوں سے بچانے کیلئے اپنا کلیدی کردار ادا کرے اور ہر شخص اپنے حصے کا ایک پودا لگا کر اسے تناور درخت بنانے میں مدد دے دوسری طرف ٹمبر مافیا کیخلاف سخت سزاء مقرر کی جائے جو کم از کم عمر قید ہو تب ہی پاکستان میں جو درخت بچے ہیں وہ محفوظ رہ سکیں گے ان خیالات کا اظہار مرکزی انجمن تاجران شہر و ضلع سرگودھا کے صدر ناصر محمود سہگل نے کیا انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے ہر سال شجر کاری مہم پر اربوں روپے خرچ کئے جاتے ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں