43

ہر ضلع میں علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرینگے ، مریم نواز

لاہور (بیوروچیف) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود کا ہر سیکٹر میری ترجیح ہے، عوام کے مسائل کا حل اور ترقی عوام کا حق ہے، کسی کا احسان نہیں،ب میں 2500 بنیادی مراکز صحت اور 300 دیہی مراکز صحت کی ری ویمپنگ کی جا رہی ہے، ہر ضلع میں علاج کی بہترین سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف سے رکن قومی اسمبلی شذرہ منصب اور سابق ایم این اے چودھری عابد رضا کوٹلہ نے ملاقات کی جس میں ننکانہ صاحب اور گجرات کے ترقیاتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر معاون خصوصی ذیشان ملک بھی موجود تھے۔ ملاقات کے دوران مریم نواز نے عوامی مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی، لیگی رہنماں نے مہنگائی سے ریلیف کی کاوشوں پر وزیر اعلی پنجاب کو خراج تحسین پیش کیا۔ علاوہ ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کے سب سے بڑے ملتان روڈ انٹر چینج کا افتتاح کر دیا۔ مریم نواز نے تکمیل کے بعد رنگ روڈ سدرن لوپ 3 کا بھی باقاعدہ آغاز کیا جبکہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر ایک ماہ کے لئے ایسایل تھری پر ٹول ٹیکس معاف کر دیا گیا جس کے باعث شہری مفت سفر کرسکیں گے ۔وزیراعلی نے ایس ایل فور پراجیکٹ کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی اور اڈا پلاٹ سے ملتان روڈ انٹر چینج تک روڈ کا معائنہ کیا۔ انہوں نے لاہور رنگ روڈ کے ملتان روڈ انٹر چینج کا بھی معائنہ کیا،وزیر مواصلات پنجاب ملک صہیب نے پراجیکٹ پر بریفننگ دی کہ ایس ایل تھری ملتان روڈ انٹر چینج پنجاب کا سب سے بڑا انٹر چینج ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں