ہر لمحہ دھرمیندر کو یاد کرتی ہوں’اداکارہ ہیما مالنی

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار دھرمیندر کی موت کو 3 ماہ گزر چکے، تاہم ان کی اہلیہ اور معروف اداکارہ ہیما مالنی آج بھی اس صدمے سے پوری طرح باہر نہیں آ سکیں۔حال ہی میں برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈز (BAFTA) کی 79 ویں تقریب میں دھرمیندر کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا، جسے عالمی سطح پر ان کی خدمات کا بڑا اعزاز قرار دیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ہیما مالنی نے کہا کہ دھرمیندر کی مقبولیت سرحدوں سے ماورا تھی اور دنیا بھر میں ان کے مداح موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ وہ ایسی شخصیت تھے جن کی موجودگی کی بازگشت دنیا بھر میں سنائی دیتی تھی، بیرونِ ملک مداح انہیں دیکھ کر بے قابو ہو جاتے تھے، ہم زیادہ سفر اکٹھے نہیں کر پاتے تھے، البتہ فلموں کی شوٹنگ کے دوران ساتھ وقت گزارتے تھے، ہم اکثر ایک ساتھ فلمیں سائن کرتے تاکہ زیادہ وقت اکٹھا گزار سکیں۔ہیما مالنی نے جذباتی انداز میں اعتراف کیا کہ میں آج بھی اپنے شوہر کی جدائی کو قبول نہیں کر پا رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں