23

ہر ڈ ویژنل ہیڈ کوارٹر پر اجتماعی شادیوں کا میگا ایونٹ ہوگا،صوبائی وزیر سہیل شوکت بٹ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال سہیل شوکت بٹ کی زیرصدارت چیف منسٹر پنجاب دھی رانی پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے پراجیکٹ سٹیئرنگ کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی ۔ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خالدہ رفیق اور اسسٹنٹ کمشنر جنرل ڈاکٹر عابد ممتاز بھی موجودتھے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب دھی رانی پروگرام میں18 سے 40 سال تک کی پنجاب کی ڈومیسائل کی حامل خاتون یا ان کے والدین درخواست دے سکتے ہیں۔اس ضمن میں غریب،کرایہ پر رہنے والے،معذور،یتیم رجسٹریشن کراسکتی ہیں ۔ رجسٹریشن کی تاریخ میں15 نومبر تک توسیع کردی گئی ہے۔اجتماعی شادی میں نئے جوڑوں کو اے ٹی ایم کے ذریعے ایک لاکھ روپے سلامی دی جائے گی اورہر جوڑے کے 20 مہمانوں کو کھانا بھی پیش کیا جائے گا۔علاوہ ازیں ضروری فرنیچر،گھریلواستعمال کے برتن، کپڑے اور دیگر روزمرہ استعمال کی اشیا کاتحفہ پیش کیا جائے گا۔اجتماعی شادیوں کے لئے پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت درخواستوں کی وصولی جاری ہے۔پنجاب دھی رانی پروگرام میں شمولیت کے لئے درخواستیں آن لائنcmp.punjab.gov.pkپر جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اور ڈپٹی ڈائریکٹرز کے دفاتر میں ہیلپ ڈیسک بھی قائم ہیں۔درخواست فارم مکمل اور رجسٹریشن نہ کرنے والوں کی رہنمائی کی جارہی ہے۔درخواستوں پر اعتراضات سننے کے لئے میکنزم بنایا گیا ہے۔صوبائی وزیر سماجی بہبود نے کہا کہ کمشنرز گریوینس کیلئے ایڈیشنل کمشنر کو نامزد کریں۔ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹرپر اجتماعی شادیوں کا میگا ایونٹ ہوگا جس میں وزیراعلی پنجاب سمیت کابینہ کے ارکان شرکت کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ تحصیل ویریفیکیشن کمیٹیز کو مزید متحرک کیا جارہا ہے اورپنجاب دھی رانی پروگرام کے لئے وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر ہیلپ لائن 1312 بھی قائم کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ دھی رانی پروگرام میں شفافیت کے لئے درخواست دہندگان کی خصوصی ٹیمیں گھر جار کر تصدیق کریں گی۔کمشنر فیصل آبادسلوت سعید نے بتایا کہ ڈویژن میں اب تک493 خواتین یا ان کے والدین نے دھی رانی پروگرام میں اپلائی کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد ڈویژن میں190،اجتماعی شادیوں کا مجوزہ شیڈول 2 جنوری 2025 ہے۔ڈویژنل وضلعی اور تحصیل سطح پر سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ سے مسلسل میٹنگز کی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کے دھی رانی پروگرام کو ویژن کے مطابق عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں