ہر کردارمحنت سے انجام دینے کی کوشش کرتی ہوں، عروہ حسین

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ عروہ حسین نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں خود کو منوانے کیلئے بڑی محنت کی ہے،میرا یہ ماننا ہے کہ کسی بھی کامیاب شخص کی زندگی میں کوئی نہ کوئی ایسا ضرور ہوتا ہے جو بظاہر سامنے نہیں آتا لیکن اس کا آپ کی کامیابی میں بڑا ہاتھ ہوتا ہے۔ ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ چھوٹی سکرین اور بڑی سکرین اپنا اپنا لطف ہے، جو کردار ملتا ہے اسے حقیقت کے قریب تر ہو کر نبھاتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں