ہر کسی کی اپنی اہمیت ہوتی ہے کسی کا دوسرے سے موازنہ نہیں کیا جاسکتا ،مشعل خاں

لاہور(شوبز نیوز) پاکستانی اداکارہ مشال خان نے مرد کے مقابلے میں خاتون سے رشتہ یا تعلق ختم ہونے کو مشکل ترین قرار دیتے ہوئے مردوں کی حمایت میں آواز اٹھا دی۔اداکارہ مشال خان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اعتراف کیا کہ کسی بھی قسم کا تعلق ٹوٹنے کے جسم پر اثرات مرتب ہوتے ہیں جس سے مرد زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔انہوں نے مشورہ دیا کہ اگر آپ کو رشتے میں وہ چیز نہ ملے جسے آپ چاہتے ہیں تو میرے نزدیک ایسا تعلق ختم کرکے آگے بڑھنا چاہیے، اس ساری صورت حال میں دو سے تین ہفتے مشکل ضرور ہوں گے مگر پھر زندگی معمول کے مطابق ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس دوران جسمانی علامات جیسے “نشہ چھوڑنے جیسی کیفیت”، پیٹ میں درد، متلی اور اسپتال تک جانے کی نوبت بھی آ سکتی ہے، لیکن آخرکار آپ بہت زیادہ تین ہفتے میں اس کیفیت سے باہر نکل آئیں گے اگر وہ کبھی دوبارہ کسی رشتے میں جائیں گی تو وہ کن چیزوں پر نظر رکھیں گی۔ وہ کسی ایسے شخص کے ساتھ نہیں رہیں گی جو ان کے بغیر پارٹیاں کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں