ہر15دن کے بعد پورٹل کی کارکردگی کا باقاعدہ جائزہ لیا جائے

سرگودھا (بیورو چیف) وزیراعلیٰ پنجاب کے خصوصی انیشیٹو ای بز پورٹل کے حوالے سے جائزہ اجلاس کمشنر سرگودھا ڈویژن حافظ شوکت علی کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں پورٹل کے ذریعے فراہم کی جانیوالی سرکاری سروسز، درخوا ستوں کی پراسیسنگ اور کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ کمشنر سرگودھا نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام محکمے درخواستوں کو مقررہ ٹائم لائن کے مطابق بلکہ اس سے پہلے نمٹانے کی کوشش کریں۔ انہوں نے سختی سے ہدایت کی کہ کسی بھی درخواست گزار سے کوئی افسر یا اہلکار ذاتی طور پر رابطہ نہیں کرے گا، تمام عمل مکمل طور پر آن لائن ہوگا۔ اگر کسی درخواست کے حوالے سے ذاتی رابطے یا شکایت سامنے آئی تو سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ انہوں نے کہا کہ ای بز پورٹل کا مقصد شہریوں کو گھر بیٹھے سرکاری سہولیات فراہم کرنا اور کرپشن کے خاتمے کو یقینی بنانا ہے، اس لیے اس نظام میں کسی قسم کی کوتاہی یا بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ تمام درخواستوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے اور انکا بروقت فیصلہ یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سرگودھا ڈویڑن میں ای۔بز پورٹل پر اب تک ایک ہزار 594 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں، جن میں سے 1175 درخواستیں منظور، 49 مسترد جبکہ 143 درخواستیں متعلقہ محکموں میں پراسیس میں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں