ہزاروں افرادسرکاری ملازمتیں چھوڑنے کیلئے تیار

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ 65ہزار سے زائد ملازمین نے امریکا کی سرکاری ملازمتیں چھوڑنے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔امریکی میڈیا کے مطابق سرکاری ملازمت چھوڑنے کی خواہش ظاہر کرنیوالے اہلکاروں کی تعداد میں روز بروز اضافہ ہورہا ہے۔ فوج اور پوسٹل سروس کے علاوہ امریکا میں 23لاکھ وفاقی ملازمین ہیں اور مستعفی ہونے کے خواہشمندوں کی تعداد 3فیصدتک پہنچ گئی ہے۔حکومتی استعداد سے متعلق محکمے کے سربراہ ایلون مسک نے تخمینہ لگایا تھا کہ 5سے 10فیصد سرکاری ملازمین نوکریاں چھوڑ دیں گے۔ ٹرمپ حکومت نے مراعات کے بدلے نوکری چھوڑنا اختیار کیے جانے کی ڈیڈلائن پیر تک بڑھائی تھی تاہم امریکی عدالت کے جج نے ملازمین کو مراعات دے کر برخاست کرنے کا پروگرام روک دیا ہے۔میساچوسٹس کے جج نے قانونی حیثیت کے تعین تک صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اقدام پر عمل روکا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں