47

ہزاروں بھارتی طلبہ کے امریکی ویزے منسوخ (اداریہ)

مودی راج میں بھارت کو ایک اور عالمی رسوائی کا سامنا کرنا پڑا ہے کیونکہ آپریشن سندور میں شکست کے بعد امریکی ویزا بحران نے بھارت کا عالمی چہرہ بے نقاب کر دیا امریکہ کی جانب سے بھارتی طلبہ کے ویزا کیسز کی اجتماعی مستردگی نے مودی سرکار کی ”وسودھیوکٹمبکم” اور سٹریٹجک تعلقات کی دعوئوں کی قلعی کھول دی ہے بھارتی نیوز چینل این ڈی ٹی وی کی تازہ رپورٹ کے مطابق امریکہ میں بھارتی طلبہ کی تعداد میں 70 تا 80فی صد تک نمایاں کمی دیکھی گئی ہے، رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ بھارت میں امریکی ویزا سلاٹس کا بحران شدید تر ہوتا جا رہا ہے جبکہ وعدوں کے باوجود امریکی سفارتخانوں نے اپوا سلاٹس بند کر دیئے ہیں ویزوں کے مسترد کئے جانے کی شرح میں بے پناہ اضافہ کے بعد ہزاروں بھارتی طلبہ شدید ذہنی دبائو اور مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں ہر کیس میں امریکا کی جانب سے دفعہ (B)214 کے تحت ویزا مسترد کئے جانے پر وطن واپسی کے امکانات پر شکوک وشبہات ظاہر کئے جا رہے ہیں این ڈی ٹی وی کے مطابق اگرچہ چند ہفتوں میں ویزا سلاٹس بحال نہ ہوئے تو ہزاروں بھارتی طلبہ کے خواب بکھر جائیں گے جس پر مودی حکومت کو اندرون ملک شدید سیاسی دبائو کا سامنا ہے امریکہ کی جانب سے بھارتی طلبہ پر عدم اعتماد نہ صرف مودی سرکار کی خارجہ پالیسی پر سوالیہ نشان ہے بلکہ یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ بھارت کا وشوگرو بننے کا خواب عالمی اعتماد کے بغیر ممکن نہیں ہے تجزیہ کاروں کے مطابق مودی حکومت کے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی اقدامات’ داخلی انتہاپسندی اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں عالمی سطح پر بھارت کی ساکھ کو متاثر کر رہی ہیں اور یہی مودی کی نام نہاد سافٹ پاور کو زوال کی طرف لے جا رہی ہیں امریکہ کی اس سردمہری کو عالمی سفارتی حلقے بھارت کے لیے ایک خاموش مگر فیصلہ کن پیغام قرار دے رہے ہیں کہ اقوام عالم اب مودی سرکار کی غیر ذمہ دارانہ پالیسیوں سے فاصلہ اختیار کرنے لگی ہے،، عرصہ دراز سے نہتے کشمیریوں پر مظالم ڈھانے والے نریندر مودی کی حکومت اب زوال کی جانب گامزن ہے مودی امریکہ کی حمایت سے خطے میں بدمعاشی پھیلاتا رہا ہے اب امریکہ نے اس کی طرف سے آنکھیں پھیرلی ہیں آپریشن سندور میں ناکامی مودی کیلئے مشکلات لا رہی ہے ہزاروں بھارتی طلبہ کے امریکی ویزے منسوخ کرنے کا مطلب واضح ہے کہ اب امریکہ بھارت کو اس نگاہ سے نہیں دیکھ رہا جس نگاہ سے پہلے دیکھتا تھا، بھارتی وزیراعظم نریندر مودی عالمی سطح پر بدنام ہو گیا ہے کینیڈا میں سکھ راہنما کے قتل کے بعد کئی عالمی ممالک کی نظر میں نریندر مودی کی وہ قدر نہیں رہی پاکستان کے خلاف بھارت کی طرف سے بہت سے الزامات عائد کئے گئے مگر تحقیقات کے نتیجہ میں وہ تمام ڈرامے بھارتی حکومت کے اپنوں کے کئے ہوئے نکلے پہلگام واقعہ کا پاکستان پر الزام عائد کرنے کے بعد سندھ طاس معاہدہ منسوخ کرنے اور جذبات کی رو میں بہہ کر بھارتی حکومت نے پاکستانی پر جارحیت مسلط کی اور اس کا انجام بھی بھارت نے دیکھ لیا کہ اس کا کتنا نقصان ہوا پاکستان سرخرو رہا اور بھارت ناکام! بھارت میں مودی سرکار کے خلاف خاموش سیاسی تحریک چل رہی ہے عالمی ممالک بھی مودی پر سے ہاتھ ہٹا رہے ہیں یوں محسوس ہوتا ہے کہ مودی تنہا ہوتا جا رہا ہے اور اس کا اقتدار بھی ڈانواڈول ہے، اﷲ کی لاٹھی بے آواز ہے اور اب مودی پکڑ میں آنے والا ہے اس کے اقتدار کے خاتمہ کے بعد وہ تمام راز کھل جائیں گے جن کو طاقت کے زور پر میڈیا سے بچایا گیا پھر مودی کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہ سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں