کراچی (بیوروچیف)کسٹمز نے بیٹری اسکریپ کی آڑ میں قابلِ استعمال بیٹریز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔اس حوالے سے ترجمان کا کہنا ہے کہ انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل سے 8 کنٹینر اسکریپ قرار دے کر گرین چینل سے کلیئر کرائے گئے تھے۔ترجمان نے بتایا کہ بندرگاہ سے باہر نکلنے کے بعد کنٹینر چیک کیے تو 6 ہزار 7 سو 48 بیٹریز برآمد ہوئیں۔کسٹمز کے ترجمان نے بتایا ہے کہ لیبارٹری جانچ سے تصدیق ہوئی کہ برآمد کی گئی بیٹریاں اسکریپ نہیں بلکہ کارآمد ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ درآمد کرنے والی کمپنی نے بیٹریز کو بیٹری اسکریپ ظاہر کر کے کلیئر کرنے کی کوشش کی تھی۔ امپورٹر اور کلیئرنگ ایجنٹ کیخلاف کسٹمز ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
4