3

ہزاروں روپے کے کیس بل آنے پر صفدرآباد کے شہری پریشان

صفدرآباد(نامہ نگار)محکمہ سوئی گیس نے ظلم کی انتہا کر دی،ہزاروں روپے کے گیس بل آنا شروع۔شہریوں نے نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ کو بتایا کہ محکمہ سوئی گیس نے گیس کے بل ہزارو ں روپے میں بھیجنا شروع کر رکھے ہیں۔عوام کا مطالبہ ہے کہ جتنی گیس استعمال ہو اس کے حساب سے بل جاری کیا جائے نہ کہ ظلم کی پالیسی کے مطابق ۔لوگوں کو کوئی سمجھ نہیں آرہی کہ ان کا بل ہزاروں میں کیوں آرہا ہے۔ہے کوئی پاکستان کی عدالت جو ان سے پوچھے کہ یہ ظلم کیوںکرتے ہو۔واپڈا والے بھی یہی پالیسی اپنائے ہوئے ہیں ،یہ دونوں محکمے عوام کا خون نچوڑ رہے ہیں۔غریب عوام کے خون پسینے کی کمائی واپڈا اور گیس والے چھین رہے ہیں جو کہ ظلم کے مترادف ہے۔ہے کوئی ان کو روکنے والا؟ شہریو ں نے کہا کہ حکمران کیوں ان محکموں کے ظلم کا نوٹس نہیں لیتے۔جس نے جتنی بجلی یا گیس کاا ستعمال کیا ہے اس کے مطابق ہی اسے بل بھیجا جائے ،بلوں میں ناجائزٹیکس ختم کئے جائیں،عوام کی حکومت عوام پرظلم نہیں کیا کرتی۔یہ تو ڈکٹیٹر شپ ہے کہ عوام پر ظلم کے پہاڑ گرائے جائیں۔محلہ کیڑا منڈی میں دیکھا جا چکا کہ بجلی چوروں کی سزا بھی عوام نے بھگتی،چوری کسی اور نے کی لیکن اس کی سزا عوام کو یہ دی گئی کہ پورے علاقے کی بجلی ہی بند کر دی،آواز اٹھانے والوں کو خاموش رہنے کو کہا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں