ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں موبائل فون کے استعمال پر پابندی

لاہور (بیورو چیف) محکمہ صحت کے زیرانتظام ہسپتالوں کی ایمرجنسی میں موبائل فون کے استعمال پرمکمل پابندی عائد کر دی گئی۔ محکمہ صحت کی جانب سے تمام اضلاع کے سی ای اوز ہیلتھ ،ڈسٹرکٹ وتحصیل ہسپتالوں کے سربراہان کومراسلہ جاری کر دیا گیا جس کے مطابق ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرامیڈیکس سمیت تمام سٹاف پرموبائل فون کااستعمال ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ جاری کردہ مراسلہ کے مطابق ایمرجنسی میں ڈیوٹی پرموجودڈاکٹرزو عملہ لینڈلائن فون استعمال کریں گے جبکہ دوران ڈیوٹی ایمرجنسی میں موبائل فون استعمال پرتادیبی کارروائی ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں