ہسپتالوں کے سی سی ٹی وی کیمرے سیف سٹی اتھارٹی کیساتھ منسلک ہونگے

لاہور (بیورو چیف)سیکرٹری صحت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے کہاہے کہ حکومت پنجاب کا ہسپتال محفوظ بنانے کی جانب ایک اور احسن اقدام ہے، ہسپتالوں کے سی سی ٹی وی کیمروں کو پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ منسلک کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے ۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن کے انتظامی کنٹرول میں آنے والے تمام ہسپتالوں کے ایمرجنسی اور آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹس (او پی ڈی) میں نصب سکیورٹی کیمرے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے ساتھ لازمی طور پر مربوط کئے جائیں گے۔انہو ںنے کہاکہ تمام متعلقہ ہسپتال پنجاب سیف سٹی اتھارٹی، لاہور کی ٹیموں کو مکمل سہولیات فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں