ہسپتال میں شوٹنگ کے دوران زندگی کی تلخ یادیں تازہ ہو جاتی ہیں’ شاہین خان

لاہور (شوبز نیوز) سینئر اداکارہ شاہین خان نے بتایا کہ ہسپتال سے ان کی زندگی میں تلخ یادیں وابستہ ہیں اور جب بھی وہ شوٹنگ کے دوران ہسپتال کے مناظر کی عکس بندی کرتی ہیں تو درد خودبخود ان کے اندر طاری ہوجاتا ہے۔ شاہین خان نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر اور اداکاری کے تجربات کے بارے میں بات کی۔ان کا کہنا تھا کہ بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کوئی کردار ان پر مکمل حاوی ہوجائے، لیکن کبھی کبھار کچھ کردار ایسے ہوتے ہیں جو ذہن پر طاری ہوجاتے ہیں اور ان سے نکلنے میں کافی وقت لگ جاتا ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ اس وقت ایک ڈرامے کی شوٹنگ کر رہی ہیں، جس میں ان کے شوہر فالج کے شکار ہیں اور ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ان کے کردار کو اتنے درد کا سامنا ہے کہ وہ شوٹنگ کے بعد بھی گھر جاکر ذہنی طور پر پریشان رہتی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک اور وجہ بھی ہے کہ ڈرامے کی شوٹنگ ہسپتال میں کی جارہی ہے، اور ہسپتال ان کی زندگی میں تلخ یادوں سے جڑا ہوا ہے، ان کی والدہ اور جان سے عزیز بھائی کی یادیں بھی ہسپتال سے وابستہ ہیں۔اداکارہ نے بتایا کہ ان کا بڑا بھائی تھا، جس کا وہ چھوٹے بھائیوں کی طرح خیال کرتی تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں