18

ہسپتال کی تعمیرکا مقصد صرف انسانیت کی خدمت ہے

سمندری(بیورو چیف )خوش پور جنرل اینڈ مینٹرنٹی ہوم ہسپتال میں انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے تحت مریضوں کو تمام میڈیکل سہولتیں مفت فراہم کی جا رہی ہیں میڈیکل کمپلیکس میں تقریب سے سابق وفاقی وزیر چیئرمین آل پاکستان منیارٹی الائنس ڈاکٹر پال بھٹی نے خطاب کرتے ہو ئے کہا کہ ہسپتال کی تعمیر کا مقصد صرف انسانیت کی خدمت ہے جس میں بلا رنگ ونسل اور مذہب کو بالا طاق رکھتے ہوئے انسانیت کی خدمت کے جذبہ کے تحت مخلوق خدا کا علاج معالجہ کیا جاتا ہے بھائی سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شہباز بھٹی کا عوام کی خدمت کیلئے ہسپتال خواب تھا جو پورا ہوا جس سے ارد گرد کے دیہات استفادہ حاصل کر رہے ہیں خصوصی طور پر خواتین کے گائنی کے مسائل آپریشن اور نارمل ڈیلیوری کیلئے گائناکالوجسٹ اور دیگر سٹاف ہمہ وقت ہسپتال میں موجود ہوتا ہیڈاکٹر پال بھٹی نے مزید کہا کہ ہسپتال کے قیام سے سمندری کے تمام طبقات کو ایک دوسرے کے قریب لانے اورتمام فرقوں مذاہب میں انتہاپسندی اورمعاشرتی ڈویژن کو ختم کرنے کی ایک ادنی کوشش ہے تمام مذاہب بھائی چارہ کا درس دیتے ہیں بھائی چارہ سے انصاف پر مبنی معاشرہ قائم ہو گا آل پاکستان منیارٹی الائنس کے سربراہ ڈاکٹر پال بھٹی کا مزید کہنا تھا کہ ہسپتال میں جلد توسیع کی جائے گی تقریب سے معززین نے بھی خطاب کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں