ہسپتال کے باہر ناکہ لگانے کا معاملہ، DSPانکوائری آفیسر مقرر

جڑانوالہ(نامہ نگار) ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن سی ٹی او فیصل آباد رانا ناصر جاوید نے ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے ناکہ لگانے کے معاملہ پر ڈی ایس پی ٹریفک کاشف کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ڈیلی بزنس رپورٹ میں خبر شائع ہوئی تھی کہ سب انسپکٹر وارڈن عرفان ٹی ایچ کیو ہسپتال کے گیٹ کے سامنے ناکہ لگا کر وہاں سے گزرنے والے موٹر سائیکلوں اور رکشہ ڈرائیورز کو روک کر نہ صرف چالان کرتا ہے بلکہ مبینہ طور پر ہتک آمیز سلوک اپناتے ہوئے شہریوں سے شناختی کارڈ،موبائل فون و دیگر دستاویزات مبینہ طور پر اپنی تحویل میں لیکر مبینہ نذرانہ کے عوض واپس کرتا ہے جبکہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے گیٹ کے سامنے ناکہ لگانے پر ایمرجنسی کی صورت میں مریضوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال لیکر آنیوالے شہریوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے مذکورہ ٹی ایچ کیو ہسپتال کے سامنے تھانہ سٹی،گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول،جوڈیشل کمپلیکس،اسلام پورہ کے علاقوں میں جانے والے شہریوں نے ارباب اختیار سے اس صورتحال کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ڈیلی بزنس رپورٹ کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے سی ٹی او فیصل آباد رانا ناصر جاوید نے ڈی ایس پی ٹریفک کاشف کو انکوائری آفیسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کر لی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹی ایچ کیو ہسپتال گیٹ کے سامنے ناکہ لگانے کے معاملہ کی انکوائری کے دوران قصور وار پائے جانے پر سب انسپکٹر وارڈن عرفان کو معطلی کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ مذکورہ سب انسپکٹر وارڈن عرفان نے اپنے بچائو کیلئے سفارشیں کروانا شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں