26

ہفتے کی چھٹی ختم کرنے پر غور

اسلام آباد (بیوروچیف) وفاقی سرکاری ملازمین کی ہفتے کی چھٹی ختم کئے جانے کا امکان ہے اس ضمن میں وفاقی کابینہ نے تجاویز طلب کر لی ہیں حکومت کے نوٹس میں یہ بات لائی گئی ہے کہ ہفتہ وار ہفتہ کی تعطیل ہونے سے بجلی سمیت دیگر کوئی بچت نہیں ہوئی اخراجات جوں کے توں ہیں البتہ اس سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔ذرائع کے مطابق یکم جولائی سے ملک بھر کے تمام محکموں میں ہفتہ وار تعطیل صرف اور صرف اتوار کے روز ہو گی اور ہفتہ کی تعطیل کو وفاقی محکموں میں ختم کرنے کیلئے اقدامات کئے جار ہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں