35

ہماری عوامی خدمت ملک کی تاریخ بن گئی ‘ نواز شریف

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کو نفرت کی آگ میں جھونکنے اور عوام کو گمراہ کرنے اور ملک کو کئی سال پیچھے دھکیلنے والے بے نقاب ہوگئے، اللہ نے یہ وطن 9 مئی جیسے یوم سیاہ کے لیے نہیں بلکہ 28 مئی جیسے روشن دن کے لیے عطا کیا ہے۔لاہور لبرٹی چوک پر یوم تکبیر کی تقریب میں لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعہ خطاب کے دوران انہوں نے کہا یوم تکبیر پرتمام اہل وطن پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔ آج سے 25سال پہلے ہمیں تاریخی آزمائش کا سامنا تھا، ایک طرف ملک کا دفاع اور دوسری طرف اربوں ڈالروں کی پیش کش تھی۔ایک طرف ملک و قوم اور دوسری طرف مشکلات،ڈر اور خوف تھا ، 28مئی 1998 کو قوم کا امتحان تھا ،میں بیرون ملک دورے پر تھا مگر وہی سے ایٹمی دھماکوں کی تیاری کا کہا۔تاریخ کا حصہ ہے کیسی کیسی آزمائشیں اور پیش کش تھی ، پاکستان دنیا میں 7ویں ایٹمی طاقت بن کر ابھرا۔یہ ہوتا ہے ایبسلوٹلی ناٹ۔ہم کسی کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتے۔کسی کو یہ اجازت نہیں دے سکتے و ہ ہماری طرف میلی آنکھ سے دیکھے ، پاکستان ترقی اور خوشحالی میں بھی آگے رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں