ہماری فرنچائز اس بار بھی بہتر کھیل پیش کرنے کیلئے پرعزم ہے،مالک کراچی کنگز سلمان اقبال

کراچی(سپورٹس نیوز) ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی پاکستان کے سب سے بڑے شہر کی نمائندہ فرنچائز، کراچی کنگز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کے دسویں سیزن کے لیے اپنے کھلاڑیوں کی ریٹینشنز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ کنگز نے تجربہ کار اسٹار اور نوجوان کھلاڑیوں کا امتزاج برقرار رکھتے ہوئے ایک متوازن اور مضبوط ٹیم بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ڈائمنڈ:’ حسن علی’ جیمز ونس’ گولڈ: شان مسعود’ محمد عرفان خان’ سلور: عرفات منہاس (برانڈ ایمبیسیڈر)’ ٹِم سیفرٹ’ زاہد محمود۔ کراچی کنگز کے ہر ریٹین کردہ کھلاڑی نے اپنی منفرد صلاحیتوں اور قابلیت سے اسکواڈ کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بالر حسن علی، ایک تجربہ کار کھلاڑی کے طور پر، کنگز کے بالنگ اٹیک کی قیادت کرنے کے لیے تیار ہیں۔جیمز ونس، ٹیم کے نائب کپتان کے طور پر، ٹیم میں قیمتی تجربہ اور شاندار بیٹنگ صلاحیتیں لاتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں