ہماری ٹیم میں کوئی کھلاڑی آئوٹ آف فارم نہیں۔ شاہین آفریدی

لاہور (سپورٹس نیوز) لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم میں کوئی ایسا کھلاڑی نہیں جو آٹ آف فارم ہو، نوجوان کھلاڑی ہمیشہ عمدہ کارکردگی دکھاتے ہیں۔شاہین آفریدی نے کہا کہ جیت کی صورت میں غلطیاں نظر نہیں آتیں، لیکن شکست کی صورت میں ان کی نشاندہی کی جاتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ کسی ایک کھلاڑی کا نام نہیں لیں گے کیونکہ ان کے لیے ٹیم کے تمام 15 کھلاڑی بہترین ہیں۔کپتان کا کہنا تھا کہ ہر کھلاڑی میں میچ جتوانے کی صلاحیت موجود ہے، اور لاہور قلندرز کی خاص بات یہ ہے کہ یہ ٹیم نوجوان کھلاڑیوں کو بھرپور موقع دیتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں