66

ہمارے آبائو اجداد کی لازوال قربانیوں کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا

گوجرہ(نامہ نگار)ہمارے آبائو اجدادکی لازوال قربانیوں کی بدولت پاکستان معرض وجود میں آیا۔ بابائے قوم حضرت قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال سمیت دیگر اکابرین کی دن رات انتھک محنت سے ہمیں آزادی کی نعمت ملی ۔ ہمیں قیام پاکستان کے مقاصدکو سامنے رکھتے ہو ئے متحد ہو کراس کو سنوارنے کیلئے اپنا اپنا کردار اداکر نیکی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار میونسپل کمیٹی گوجرہ کے زیر اہتمام جناح ہال میں یوم پاکستان تقریب سے مہمان خصوصی پیر سید اسرار البہار شاہ نے خطاب کر تے ہو ئے کیا۔تقریب کی صدارت چیف آفیسراشتیاق احمد گوندل نے کی جبکہ تقریب میں انجمن تاجران کے صدرچوہدری منصوراحمد بھنگوسمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات اور صحافی شریک ہو ئے ۔تقریب کی نقابت کے فرائض پروفیسرمحمد ادریس چوہان نے ادا کئے۔مقررین نے کہاکہ 23مارچ قراردادلاہور کوہندوئوں نے مذاق بناتے ہو ئے کہاکہ یہ قراردادلاہور نہیں بلکہ قرارداد پاکستان ہے مگرہمارے رب ِکریم نے ہندوئوں کے مذاق کو حقیقت میں تبدیل کر دیا اور 14اگست1947کادن مسلمانوں کیلئے خوشی کی نویدلے کر طلوع ہوا۔اورشہداء کی قربانیاں رنگ لے آئیںتقریب کے آخر پر ملک وقوم کی سلامتی،ترقی واستحکام کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں