ہمارے اداکاروں کی بعض عادات نہایت ناپسندیدہ ہیں’ امین اقبال

لاہور (شوبز نیوز) ہدایت کار امین اقبال نے کہا ہے کہ ہمارے اداکاروں کی بعض عادات بہت خراب ہیں اور وہ سیٹ پر انہیں درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔امین اقبال نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کے دوران اپنے تجربات اور انڈسٹری کی حقیقتیں شیئر کیں۔انہوں نے بتایا کہ ہمارے اداکاروں اور اداکاراں کی بعض عادات بہت خراب ہیں اور وہ کبھی کبھار بہت مشکلات سے گزرتے ہیں، شوٹ کے درمیان اتنا وقفہ نہیں ہوتا اور اداکار یہ نہیں جانتے کہ وہ پچھلے کردار کو کیسے بھولیں جو انہوں نے ادا کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں