ہمارے بیڈ رومز علیحدہ ہیں’ شمعون عباسی کی اہلیہ شیری شاہ کا انکشاف

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے نامور اداکار وہدایت کار شمعون عباسی کی چوتھی اہلیہ شیری شاہ نے انکشاف کیا ہے کہ ان کے بیڈ رومز علیحدہ علیحدہ ہیں۔ فلمساز شمون عباسی اور شیری شاہ ایک مشہور سیلیبریٹی جوڑا ہیں جو کئی سالوں سے ایک ساتھ ہیں، ابتدا میں دونوں کے درمیان بہت اچھی دوستی تھی جو محبت میں تبدیل ہوگئی۔ بعد ازاں، دونوں نے ایک دوسرے کی زندگی اور کیریئر میں بھرپور ساتھ دیا ہے اور مداح ہمیشہ انہیں نیک تمنائیں دیتے رہتے ہیں۔شمون عباسی اور شیری شاہ نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں ایک ساتھ شرکت کی اور اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں کھل کر گفتگو کی۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دوسرے کو ہمیشہ اسپیس دیتے ہیں اور یہی بات ان کی شادی کو خوبصورت بناتی ہے اور ان کے درمیان بہتر رابطے کا سبب بنتی ہے۔شیری شاہ نے انکشاف کیا کہ ان کے علیحدہ کمرے ہیں اور یہ فیصلہ ان کے لیے بہت اچھا ثابت ہوا ہے۔شمون اور شیری کا ماننا ہے کہ ایک دوسرے کو اسپیس دینا ضروری ہے کیوں کہ ہر انسان کو سکون حاصل کرنے کے لیے اپنی ذاتی جگہ کی ضرورت ہوتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں