ہمارے ہاں ایسی فلمیں بنانیکی ضرورت ہے جن سے ملک کا نام روشن ہو،ہانیہ عامر

لاہور (شوبز نیوز) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی ڈمپل کوئین ہانیہ عامر نے کہا ہے کہ مجھے ولگریٹی بالکل پسند نہیں ہے اس طرح کی چیزوں سے کوئی سپر سٹار نہیں بنتا۔حال میں دیئے گئے ایک انٹرویو کے دوران میزبان نے ہانیہ سے سوال کیا کہ فلموں میں اآئٹم سونگ کے بڑے چرچے ہیں، آپ کو کسی فلم میں آئٹم نمبر کرنے کی پیشکش ہوئی تو کریں گی؟سوال کا جواب دیتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے میں گانے کے بول اور پھر لباس پر ضرور بات کروں گی، کیوں کہ مجھے ولگریٹی بالکل پسند نہیں ہے۔ اس طرح کی چیزوں سے کوئی سپر اسٹار نہیں بنتا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ہاں ایسی فلمیں بنانے کی ضرورت ہے جن سے ملک کا نام روشن ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں