کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی فلمی دنیا سے تعلق رکھنے والی معروف اداکارہ ریشم نے ساتھی فنکار ہمایوں سعید کے رویے پر کھل کر بات کی اور بتایا کہ سپر ہٹ ڈرامہ دینے کے بعد اداکار کا رویہ کیسا تھا۔اداکارہ ریشم نے حال ہی میں اپنے تجربے کا ذکر کیا اور بتایا کہ ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو کی کامیابی کے بعد وہ ہمایوں سعید سے ملیں تو کیا ہوا۔ریشم نے کہا کہ جب ہمایوں سعید نے میرے پاس تم ہو کی آخری قسط کے بعد لاہور کا دورہ کیا تو کئی لوگوں نے انہیں اپنے گھروں میں مدعو کیا، میں نے کہا کہ ہمایوں! اگر آپ میری عزت کرتے ہیں تو آپ کو میرے گھر آنا ہو گا، کیونکہ میری بھانجی آپ سے ملنا چاہتی ہے، وہ آپ کی بڑی مداح ہے۔اداکارہ نے بتایا کہ ہمایوں سعید آئے، انہوں نے بھانجی کو گلے لگایا اور پیار کیا، جس پر میری بھانجی خوشی سے جھوم اٹھی



