ہمایوں سعید’ نعمان اعجاز’ فیصل قریشی کی فٹنس دیکھ کر خوشی ہوئی’ سعدیہ امام

لاہور (شوبز نیوز) اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ انہیں ماضی میں اپنے ساتھ ڈراموں میں ہیرو کے طور پر آنے والے اداکاروں نعمان اعجاز، ہمایوں سعید، فیصل قریشی اور اعجاز اسلم کی فٹنس دیکھ کر خوشی ہوتی ہے۔اداکارہ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر گفتگو کی۔پروگرام کے دوران اداکارہ نے بتایا کہ ماضی میں اداکار لاکھوں اور اب کروڑوں روپے میں کماتے ہیں۔ان کے مطابق اب ڈراما انڈسٹری میں معاوضے کا نظام بہتر ہوا ہے لیکن ماضی کے مقابلے اب اداب اور کام کی اہمیت نہیں رہی۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں وقت کی پابندی کا خصوصی خیال رکھا جاتا تھا جب کہ کوئی بھی اداکار اپنے سینئر کے سامنے مذاق نہیں کر سکتا تھا اور نہ بے ادب انداز میں بیٹھ سکتا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ انہیں یاد ہے کہ ماضی میں ایک بار وہ سینئر اداکار کے سامنے پاوں پر پاون رکھ کر بیٹھ گئی تھیں تو انہیں ہدایت کار نے ڈانٹ پلائی اور کہا کہ دیکھ نہیں رہی کہ ان کے سامنے کون بیٹھے ہیں؟سعدیہ امام نے کہا کہ ماضی میں پروڈیوسرز و ہدایت کار اداکاروں کو سکھاتے تھے، وہ انہیں سینئر کا احترام کرنے کی تلقین کرتے تھے لیکن اب ہدایت کار و پروڈیوسر خود بھی دوسروں کا احترام نہیں کرتے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں