ہمایوں سعید کو ایکشن’ ہیرو بننے کا شوق ہے’ ماہرہ خان

کراچی (شوبز نیوز) عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے ہمایوں سعید کو ولن کے کردار میں دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔اداکارہ ماہرہ خان اور فہد مصطفی اپنی نئی فلم آگ لگے بستی میں کی پروموشن میں مصروف ہیں، اسی حوالے سے انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں شرکت کی اور میزبان کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔ہمایوں سعید کے سوال پر ماہرہ خان نے کہا کہ میں انہیں ولن کے کردار میں دیکھنا چاہتی ہوں لیکن ہمایوں کو ایکشن ہیرو بننے کا بھی شوق ہے۔اداکارہ نے کہا کہ ہمایوں سعید ایکشن ہیرو کا کردار بھی اچھا نبھائیں گے۔واضح رہے کہ آگ لگے بستی میں رواں سال عید الفطر پر ملک بھر کے سینماں میں ریلیز کی جائے گی۔ٹریلر میں دکھایا گیا تھا کہ فہد مصطفی سیدھے راستے پر چلنا چاہتے ہیں لیکن ماہرہ خان جلد امیر ہونے کی خواہشمند ہیں اور انہیں غلط راستے کا انتخاب کرنے کا کہتی ہیں جس کے بعد الجھن بڑھتی ہے اور قتل عام شروع ہوجاتا ہے۔یوٹیوب پر مداحوں کی جانب سے ٹریلر کی تعریف کی گئی اور مداح جلد فلم کو بڑے پردے پر دیکھنے کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں