ہمیشہ صاف ستھرا کاروبار کیا چینی ذخیرہ اندوزی میں ملوث نہیں،اسلم بھلی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)اللہ کا شکر جس نے مجھے سرخرو کیا اور ایف آئی اے کو میرے خلاف چینی کی ذخیرہ اندوزی کا کوئی ثبوت نہ مل سکا’ میں نے ہمیشہ صاف ستھرا کاروبار کیا ہے اور ہمیشہ اپنی فیملی کو حلال رزق کھلایا ہے’ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے آفس میں سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ وائس چیئرمین شیخ آصف انوار’ مولانا زاہد محمود قاسمی’ مولانا خالد محمود قاسمی’ صدر منٹگمری بازار حاجی عابد’ چنیوٹ بازار کے صدر ملک شاہد رسول’ گول کریانہ کے جنرل سیکرٹری شیخ محمد فاضل’ افغان چوک ریل بازار کے صدرعبدالرحمن مانی’ جنرل سیکرٹری مرزا محمد اعظم’ مچھلی فارم چوک کے صدرشبیر راجہ و دیگر تاجر رہنمائوں اور علماء اکرام سے بات چیت کرتے ہوئے کیا جنہوں نے حاجی اسلم بھلی کی رہائی کے بعد آفس آمد پر ان کا شاندار استقبال کرنے کیلئے پہنچے تھے’ اس موقع پر حاجی محمد اسلم بھلی نے ایف آئی اے حکام کا بھی بے حد شکریہ ادا کیا جنہوں نے حراست کے دوران میرے ساتھ انتہائی دوستانہ رویہ اختیار کئے رکھا اور مجھے گھر جیسا ماحول فراہم کیا’ اس کے علاوہ میں اپنی ایسوسی ایشن سپریم انجمن تاجران کے تمام عہدیداران اور ممبران کا بھی دل کی گہرائیوں سے شکرگزار ہوں جو میری گرفتاری سے لے کر رہائی تک چین سے نہیں بیٹھے ‘ میری رہائی کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کی’ حاجی اسلم بھلی نے وزیرمملکت ہارون اختر کو بھی خراج تحسین پیش کیا جن کی کاوشوں سے آج میں آپ کے درمیان بیٹھا ہوں’ انہوں نے گورنمنٹ سے گلہ کیا کہ جس طرح مجھے گرفتار کرنے کیلئے ایف آئی اے حکام نے میرے گھر کی دیواریں پھلانگیں اور میری فیملی کو پریشان کیا یہ طریقہ نامناسب ہے’ مجھے پیغام بھیجتے میں خود ایف آئی اے کے سامنے پیش ہو جاتا’ انہوں نے کہا کہ میری حکومت میں مجھے ہی رسوا کرنے کی کوشش کی گئی جسے میں کبھی بھلا نہیں سکوں گا’ اس موقع پر استقبال کے لئے آنے والے سپریم انجمن تاجران کے چیئرمین سابق ایم این اے میاں عبدالمنان’ جنرل سیکرٹری رانا ایوب منج’ وائس چیئرمین شیخ آصف انوار’ مولانا زاہد محمود قاسمی’ حاجی عابد و دیگر عہدیداروں نے حاجی اسلم بھلی کی باعزت رہائی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے حق اور سچ کی فتح قرار دیا ‘ انہوں نے کہا کہ حاجی اسلم بھلی نے ہمیشہ برے وقت میں مسلم لیگ (ن) کا ساتھ دیا ہے اگر وہ چینی کا کاروبار کرتا ہے تو کوئی گناہ نہیں کرتا’ حکومت چاہئے ان جیسے باعزت تاجروں کو ان کا جائز مقام دے تاکہ برے وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں