56

ہمیشہ علاقے کی تعمیروترقی کوترجیحی دی ہے

کمالیہ(نامہ نگار)پاکستان تحریک انصاف کی ایم پی اے آشفہ ریاض فتیانہ کی اپنی ٹیم رائے عمر حیات خاں منج ، میاں ریاض ڈھڈی کے ہمراہ محلہ بشیر کالونی سردا ر ریاض ڈوگر ٹکٹ ہولڈر کونسلر سے ملاقات اورانہو ں نے محلہ چناب ٹاون میں الیکشن میں سپورٹ کرنے پر اہل علاقہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا جس طرح ہزار وں مشکلوں اور رکاوٹوں کے باوجود حلقہ کی عوام نے ہمیں بڑی کامیابی دلوائی اسے کسی صورت بھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ہم نے ہمیشہ علاقے کی تعمیر و ترقی کو ترجیحی دی ہے اور بہت سارے میگا پراجیکٹ مکمل کروائے ہیں انشا اللہ اسی طرح آگے بھی عوام کی فلاح و بہبود کیلیے اپنے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے نیک نیتی اور خوش اصلوبی سے عوامی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں