ہمیشہ ہر کام باقاعدہ منصوبہ بندی سے کرتی ہوں، لائبہ علی

لاہور(شوبز نیوز) معروف اداکارہ و ماڈل معروف کوریوگرافر،کلاسیکل پرفارمر، اداکارہ و ماڈ ل لائبہ علی نے کہا ہے کہ نے کہاہے کہ زندگی کو بھر پور طریقے سے جینے میں ہی اس کی اصل خوبصورتی چھپی ہے۔ایک سوال کے جواب میں لائبہ علی نے کہا کہ میں اپنے ہر کام کو منصوبہ بندی اور سوچ بچار کے بعد انجام دیتی ہوں کیونکہ میں اس بات سے بخوبی آگاہ ہوں کہ جلد بازی کا نتیجہ اچھا نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ زندگی بہت خوبصورت ہے اس کے ہر لمحے کو بھر پور طریقے سے محسوس کر کے جینے میں ہی اس کی اصل خوبصورتی ہے۔ لائبہ علی نے کہا کہ اگر غور کیا جائے تو آپ کے اردگرد موجود ہر چیز آپ کو مسکراتی ہوئی اور زندگی سے بھرپور دکھائی دے گی اس لئے میں خوش رہنے کی کوشش کرتی ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں