37

ہمیں آرمی چیف اور فوج کے جوانوں پرفخر ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)اللہ رب العزت کا شکر ہے جس نے پاکستان کو سربلند کیا اور دس گنا بڑا دشمن پاکستان کے پائوں پڑ گیا’ہمیں اپنے سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر اور فوج کے ایک ایک جوان پر فخر ہے جس نے مخترترین’ جدید ترین اورموثر ترین جنگ میں اپنی مہارت کا لوہا منوایا اور ازلی دشمن بھارت کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا’ ان خیالات کا اظہارسابق ایم پی اے میاں طاہر جمیل کے ڈیرے پر ان کے صاحبزادے امیدوار صوبائی اسمبلی میاں آفاق طاہر’ کوارڈی نیٹر ملک شہزاد’ انجمن تاجران سٹی کے نائب صدر حاجی خالد صدیقی نے بھارت کی شکست پر جشن منانے کے موقع پر کیا’ جشن کے موقع پر مٹھائیاں بانٹی گئی اور بھنگڑے ڈالے گئے’ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میزائلوں کی بارش نے بھارتی توپوں کو چند گھنٹوں میں ہی خاموش کر دیا اور وہ ترلے منتوں پر آ کر سیز فائر کر گئے’ پاکستانی میزائلوں نے بھارت کے اربوں ڈالر کے دفاعی نظام کو تہس نہس کر دیا اور اس کے پرخچے اڑا دیئے’ بھارت ششدر رہ گیا اور ٹیکنالوجی کی دنیا میں پاکستان سب کا استاد ثابت ہوا’ مقررین نے کہا کہ الحمدللہ ہماری پاک افواج ہمیشہ کی طرح قوم کے اعتمادپرپوراترئی ہے’ بھارت کے خلاف صبح فجرکے وقت شروع کئے گئے آپریشن ”بنیان مرصوص ”نے بھارت کوملیامیٹ کردیاطاقت کے نشے میں بھارت پچھلے پانچ دن سے پاکستان پرحملے کررہاتھاجس کوہماری افواج نے پیشہ ورانہ طریقے سے ناکام بنایاتاہم اب وقت آگیاتھاکہ بھارت سمیت اس کے سہولت کاروںکوانہی کی زبان میں طاقت کے زریعے سمجھایاجاے اوراللہ پاک کاشکرہے کہ اس نے پاک فوج کے دلیرشیرجوانوںکوحوصلہ دیاجنہوںنے پلٹ پلٹ کردشمن کے پرخچے اڑادیئے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں