29

ہمیں سفارتی تعلقات کومزید بہتربنانے کی ضرورت ہے

فیصل آباد (پ ر)ایم ایس ایف کے رہنما کراسان خان ایڈووکیٹ نے کہاکہ آج ملک میں سیاسی افرا تفر ی او معاشی بدحالی اپنے عروج پر ہے مخالفت برائے مخالفت والی سیاست کو ختم کرنا ہوگا اور نوجوان نسل کو زیادہ سے زیادہ ہنرمندی اور کام کے مواقع دینے ہونگے قیام امن میں اختلاف رائے اور تنوعِ انسانی کو تسلیم کرنا ناگزیر ہے۔ ایسی تمام روایات اور ثقافتی اقدار کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی جو ا نسا نو ں کو انسانوں سے جدا کر ے اور نوجو ا نوں کو تشدد پر مائل کر ے۔ سفا رتکاری کی نئی شکلوں کو ا پنا تے ہوئے ہمسایہ ممالک سے معاشی تعلقا ت بہتر کرتے ہوئے خوشحالی کی طرف جایا جا سکتاہے۔ ایسی سیاسی روایات کو فروغ دینے کی ضرورت ہے جن کی بنیاد تنازعات و تضادات کا حل تلاش کرنے اور قابل عمل حکمت عملی اختیارکرنے پرہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں