30

ہمیں یوم آزادی کویوم کشمیرکے طور پر منانا چاہیے

سرگودھا (بیورو چیف) یوم آزادی کو شایان شان طریقہ سے منانے کیساتھ ساتھ ہمیں یوم آزادی کو یوم کشمیر کے طور پر منانا چاہیئے تاکہ دنیا کو یہ پیغام جائے کہ پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ان خیالات کا اظہار سابق امیدوار حلقہ این اے 82رائو طاہر مشرف نے کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت کشمیر میں جس طرح بے گناہ شہریوں کو شہید کیا جارہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے اب وقت آگیا ہے کہ کشمیر کے مسئلہ پر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا جائے رائو طاہر مشرف نے کہا کہ یہ بات طے ہے کہ جبر سے آپ بکری کے بچے کو نہیں دبا سکتے وہ تو پھر انسانوں کی بستی ہے انشاء اللہ کشمیریوں کا خون رائیگاں نہیں جائیگا اور کشمیر ہر صورت میں آزاد ہوکر رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں