3

ہم آئینی عدالت چاہتے ہیں،احسن بھون

اسلام آباد(بیوروچیف)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام آل پاکستان وکلا کنونشن سے خطاب میں سینر قانون دان اوروکیل رہنما احسن بھون نے کہاہے کہ ہمارا آئینی عدالت کا شروع سے مطالبہ تھامیرے موکل کی چودہ سال کی سزا ہے اسکی سزا کے صرف چار ماہ رہ گئے۔اسی چیز سے بچنے کیلئے ہم آئینی عدالت چاہتے ہیںسیاسی آئینی کیسز سے عام سائلین کے مقدمات متاثر ہوتے ہیںمیری تجویز ہے آرٹیکل 199 کے ہیت کو بالکل نہ چھیڑا جائے۔آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی تعیناتی کیلئے میری گزارش ہے کہ حکومت اپوزیشن کی کمیٹی بنا دی۔پارلیمانی کمیٹی میں ایک وکلاء کانمائندہ شامل کرلیں۔وزیر اعظم و صدر کا بڑا احترام ہے۔ججز کی کارکردگی کا جائزہ لینا اچھی بات ہے لیکن ججز کی کارکردگی کیلئے ایجنسیاں سورس نہیں ہونی چاہئیں’ججز کنفرمیشن کے بعد کام نہیں کرتے بار کو تشویش ہے کہ کسی سویلین کا ملٹری ٹرائل نہ ہو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں