52

ہم اپنے دماغ کو صحت مند اور تیز کیسے بنا سکتے ہیں؟

تیزی سے بدلتی دنیا، مسلسل ترقی کرتی ٹیکنالوجی اور اس کے باعث ہماری روزمرہ کی زندگی میں تبدیلیاں۔ہمارا دماغ ان تمام چیزوں کے لیے نہیں بنایا گیا تھا جو آج ہم کرتے ہیں۔ پھر بھی، ہم اس جدید دنیا کے ساتھ اچھی طرح ڈھل چکے ہیں اور تبدیلیوں کے مطابق خود کو مسلسل بدل رہے ہیں۔یہ سب ہمارے دماغ کی وجہ سے ممکن ہوا ہے ۔ دماغ ہمارے جسم کا ایسا عضو جو خود کو ڈھالنے ، سکھانے اور تیار کرنے کی زبردست صلاحیت رکھتا ہے ۔سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ ہم اپنے اس حیرت انگیز عضو کو صحت مند کیسے رکھ سکتے ہیں؟ کیا کوئی ایسا طریقہ ہے جس کے ذریعے ہم دماغ کی صلاحیت کو بڑھا سکتے ہیں اور اسے تیز کر سکتے ہیں؟ملیسا ہوگن بام نے ایک نئی تحقیق کا مطالعہ کیا اور ان سوالات کے جواب تلاش کرنے کے لیے کچھ ماہرین سے بات کی۔ہم اپنے دماغ کی صلاحیتوں کو کئی طریقوں سے بڑھا سکتے ہیں۔کچھ ایسے عمل ہیں جو تناؤ کو کم کرتے ہیں اور صرف چند ہفتوں میں نیورو پلاسٹیسٹی کو فروغ دیتے ہیں۔ نیوروپلاسٹیسٹی کو بڑھا کر، ڈیمنشیا جیسی بیماریوں سے بچا جا سکتا ہے اور یہاں تک کہ نفسیاتی صدمے کی وجہ سے دماغ کو پہنچنے والے نقصان کو بھی کم کیا جا سکتا ہے ۔نیوروپلاسٹیسیٹی موصول ہونے والی معلومات کی بنیاد پر ہمارے دماغ کی خود کو تبدیل کرنے کی صلاحیت ہے (یا سادہ الفاظ میں ہمارے اعصابی نظام کی لچک۔)۔پروفیسر تھورسٹن بارن ہوفر کا کہنا ہے کہ دماغ کے ضرورت سے زیادہ استعمال کی وجہ سے دماغ میں تناؤ بڑھتا ہے ۔ہ بتاتے ہیں کہ بار بار ایک ہی چیز کی فکر کرنا نقصان دہ ہے کیونکہ اس سے دماغ میں کورٹیسول ہارمون کی سطح بڑھ جاتی ہے ۔یہ ہارمون دماغ کے لیے نقصان دہ ہے اور نیوروپلاسٹیسٹی کے لیے رکاوٹیں پیدا کرتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں