82

ہم ایک عام جوڑے کی طرح ہی ہیں، وکی کوشل

ممبئی(شوبز نیوز)بھارتی اداکار وکی کوشل نے خود کو اور کترینہ کیف کو ایک عام سا جوڑا قرار دیدیا۔ وکی کوشل نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو کے دوران اپنے اور کترینہ کیف کے تعلق کو ایک گہرا تعلق قرار دیا۔ انکا کہنا تھا کہ کترینہ سے میری شادی گہرے تعلق کا ہی نتیجہ ہے، میں اسکے دل اور وہ میرے دل کو سراہتی ہے، ہم ایک عام جوڑے کی طرح ہی ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں اسے بہتر انسان اور وہ مجھے بہتر انسان نہیں بنانا چاہتی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں