ہم بہادر ایرانی عوام کیساتھ کھڑے ہیں،عابد شیر علی

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر ) پاکستان مسلم لیگ(ن ) کے سنیئر رہنماء وسینیٹر چوہدری عابدشیر نے کہا ہے کہ ہم ایران کے بہادر اور باوقار عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ مشکل گھڑی میں قوموں کا حوصلہ، صبر اور اتحاد ہی اصل طاقت ہوتا ہے۔ دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ ایران میں امن’ استحکام اور خوشحالی عطا فرمائے اور ہر قسم کی آزمائش کو آسانی میں بدل دے۔ انہوں نے پاکستان کے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اپنے جذبات کو مثبت اور پُرامن انداز میں ظاہر کریں۔ ہمیں یاد رکھنا چاہئے کہ ہمارا دین اور ہماری قومی اقدار ہمیں صبر’ برداشت اور بھائی چارے کا درس دیتی ہیں۔ افواہوں سے بچیں، تصدیق شدہ معلومات پر یقین رکھیں اور کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی کا حصہ نہ بنیں۔ آئیں ہم سب مل کر امن، اتحاد اور استحکام کا پیغام دیں۔ پاکستان اور ایران کے عوام کے درمیان بھائی چارے کا رشتہ ہمیشہ قائم رہے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں