ہم سب برابر ہیں،ادکارہ شرما کا پاکستانی اداکروں کے بھارت میں کام پر رد عمل

ممبئی (شوبز نیوز) دی کیرالہ اسٹوری جیسی متنازع اور مسلم مخالف فلم میں کام کرنے والی بھارتی اداکارہ ادا شرما نے پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب برابر ہیں اور وہ تمام اداکاروں کے ساتھ کام کرنا پسند کرتی ہیں۔ادا شرما نے 2005 میں ماڈلنگ اور ٹی وی اداکاری سے کیریئر کا آغاز کیا تھا، انہوں نے 1920 نامی ہندی فلم سے بولی وڈ ڈیبیو کیا تھا اور پہلی فلم پر انہیں ایوارڈ ملا تھا۔ادا شرما اب تک دو درجن کے قریب فلموں میں کام کر چکی ہیں، وہ ہندی کے علاوہ تامل اور تیلگو فلموں میں بھی دکھائی دیتی ہیں جب کہ وہ متعدد ڈراموں میں بھی کام کر چکی ہیں۔حال ہی میں انہوں نے ممبئی میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کی، جہاں ایک صحافی نے ان سے پاکستانی اداکاروں کے بھارت میں کام کرنے سے متعلق سوال کیا۔ادا شرما سے پوچھا گیا کہ کئی سال تک پاکستانی اداکار بھارت میں کام نہیں کر رہے تھے لیکن اب آہستہ آہستہ چیزیں بہتر ہو رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں