ہم سب کو سیلاب متاثرین کا سہارا بننا ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان فلاح پارٹی کے سینئر وائس چیئرمین سید آفتاب عظیم بخاری نے اپنے بیان میں کہاہے کہ موجودہ سیلابی صورتحال میں ہم سب کو مل کر متاثرین کیلئے سہارا بننا ہو گا۔ مشکل کی اس گھڑی میں بے لوث خد مت انسانیت کا فریضہ عبادت سمجھ کر ادا کرنا ہوگا۔ پنجاب سمیت ملک بھر کے بیشتر حصے سیلاب جیسی ناگہانی آفت کی زد میں ہیں۔ زرعی معیشت پہلے ہی مشکلات ومسائل کاشکارہے۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں فصلوں کو ہونیوالا نقصان کاشتکاروں کے لئے مزید معاشی مسائل کا سبب بنے گا۔ اس صورتحال میں ارباب اختیار واقتدار کیلئے ایک پیغام ہے کہ ”اگربھارت پانی بند کرے” توآبی جارحیت ”بھارت پانی چھوڑے تو”آبی جارحیت” لیکن دونوں صورتوں پر قابو پانے کیلئے ہمارے پاس کوئی انتظام نہیں۔یہ صورتحال ملک وقوم کے لئے اقتدار واختیار رکھنے والوں سے سنجیدگی کا تقاضا کرتی ہے۔ جس چیز کو آپ لوگ اللہ کا عذاب اور آزمائش کہتے ہو مہذب دنیا اسے بد انتظامی غفلت نااہلی اور ”مِس مینجمنٹ” کہتی ہے۔ نہ ڈیمز بنائے نہ ہی پیشہ وارانہ تربیت یافتہ ادارے جو بروقت فعال ہو سکیں۔ نہ ریسکیو مشینری سِول انتظامیہ کو دی نہ کبھی رہائشی کالونیوں کو دریائی گزرگاہوں پر بسنے سے روک سکے تو پھر نتیجہ آپکے سامنے ہے۔ ہمیں بحیثیت قوم بھی اپنی غفلتوں کاجائزہ لینا ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں