فیصل آباد(پ ر)انجمن طلبا اسلام تعلیمی ا داروں میں عشق مصطفےٰ کی شمع روشن کرنے میں مصروف عمل ہے ہم طلبا حقوق کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار اے ٹی آی جامعہ زرعیہ کے زیر اہتمام حی الفلاع کانفرنس اور گرینڈ افطار سے جنرل سیکرٹری جامعہ جمشید ہاشمی نے کیا اور مزید کہاکہ انجمن طلبا اسلام کے کارکنان ملک میں نفاذ نظام مصطفےٰ کیلئے عملی جدوجہد کر رہے ہیں اس موقع پر سابق ناظم پنجاب پروفیسر رحمت اللہ سیالوی نے کہا طلبا ہمارے کل کا مستقبل ہیں پاکستان کی ترقی علم کے ذریعے ہیں نوجوان تعلیم کے میدان میں اپنا اہم کردار ادا کر سکتے ہیں
49