ہم مودی کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دینگے

چنیوٹ(نامہ نگار)ہم مودی کے ناپاک عزام کو ناکام بنایں گے اگر وقت آیا تو ہم اپنے ملک پاکستان اور افواج پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں ہم کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ان خیالات کا اظہار چنیوٹ کی اقلیت برادری کے رہنماوں نے ڈسٹرکٹ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاک فوج کیساتھ اظہار یکجہتی کا اظہار کیا اس موقع پر اقلیتی رہنما پاسٹر پرویز قیصر۔ مبارک مسیح سابقہ کونسلر۔ پرویز مسیح اور نوید جان نے کہا کہ ہم انڈیا کی بھرپور مذمت کرتے ہیں بطور اقلیت ہم اپنے ملک کے ساتھ کھڑے تھے اور آج بھی پاکستان کیساتھ کھڑے ہیں اگر ہمارے ملک کو جب بھی ضرورت پڑے گی ہم ملک کے ساتھ ہیں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں سوشل میڈیا پر خبریں سن رہے ہیں کہ مودی کے ناپاک عزام ہیں ہم سب یہ بتانا چاہتے ہیں کہ ہم مودی کے ناپاک عزام کو ناکام بنایں گے خدا تمہارے تمام ناپاک عزام کو ناکام بنائے گا اگر ملک پاکستان پر کوی کڑا وقت آیا کوی مشکل آی ہم اپنے ملک پاکستان اور پاک فوج کیساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں