34

ہم نصابی سرگرمیوں میں طالبات کی شرکت خوش آئند ہے’کمشنر

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنر سلوت سعید نے ڈویژنل پبلک سکول وکالج مین کیمپس میں گرلز سیکشن کی طرف سے کلرز آف پاکستان 2023 نمائش کا افتتاح کیا۔ ایڈیشنل کمشنر ریونیو طارق نیازی اور پرنسپل شاہد محمود بھی موجودتھے کمشنر نے طالبات کے کھانے پینے سمیت گارمنٹس ودیگر ورائٹی سٹالز دیکھے اورطالبات سے گفتگو کی اور سٹالز کی تزئین وترتیب کو سراہا۔انہوں نے کہا کہ نصابی کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں میں طالبات کی بھرپور شرکت خوش آئند اقدام ہے۔طالب علموں کو تعلیم کے ساتھ تفریح کے بھی یکساں مواقع فراہم ہونے چاہیں تاکہ وہ صحت مند دماغ کے ساتھ آگے بڑھیں۔انہوں نے کہا کہ طالبات نے محنت سے سٹالز ترتیب دیئے۔کلرز آف پاکستان نمائش میں طالبات نے ڈریسنگ کرکے وطن عزیز کے سب صوبوں کی نمائندگی کی۔کمشنر نے نمائش کے کامیاب انعقاد پر سکول انتظامیہ کی تعریف اور طالبات کی گہری دلچسپی کو سراہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں