24

ہم ہرگز نہیں جھکیں گے’ عمران خان

لاہور (بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ہرگز نہیں جھکیں گے، ہم بھیڑ بکریاں نہیں انسان ہیں۔ اپنے ٹوئٹ میں عمران خان نے کہا کہ بدترین کریک ڈاؤن اور ملک میں قائم دہشت کے اس راج جس کی زد میں آج تحریک انصاف اور اس کے سپورٹرز ہیں ایسا مظاہرہ تو مشرف اور ضیاء کے مارشل لاء ادوار میں بھی نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس دہشت کے راج کے پیچھے یہ ذہنیت کار فرما ہے کہ ہم اہل پاکستان بھیڑوں کا ایک ریوڑ ہیں جنہیں با آسانی خوفزدہ کرکے طاقت کی ننگی نمائش کے آگے جھکایا جاسکتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں