ہندؤں کی انتہا پسندی ،مسلمان خاتون کو تشدد کرکے مار ڈالا

مدھوبنی (مانیٹرنگ ڈیسک) بی جے پی کے زیر اقتدار بھارتی ریاست بہار کے ضلع مدھو بنی میں ہندو انتہاپسندوں نے مسلمان خاتون کو کھمبے سے باندھ کرپیٹ پیٹ کر قتل کر دیا۔ہندو انتہا پسندوں نے مسلمان عورت روشن خاتون کو اس وقت کھمبے سے باندھ کر قتل کردیا جب وہ زمینی تنازع میں مدد مانگنے کے لیے گائوں کے سربراہ کے پاس گئی تھیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقامی لوگوںنے بتایا کہ حملہ آوروں نے خاتون کو کھمبے سے باندھ کر بے رحمی سے پیٹا،عینی شاہدین نے بتایا کہ حملے کے دوران خاتون کے ساتھ بدسلوکی کی گئی۔لوگوں کے مطابق روشن خاتون اس حملے میں بری طرح زخمی ہو گئیں،بعد میں ان کی حالت مزید بگڑ گئی اور وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔روشن خاتون کی موت کی خبر آتے ہی علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔ضلع کے ایک سماجی کارکن نے بتایاکہ یہ ایک دردناک واقعہ ہے، ایک خاتون انصاف کے حصول کے لیے گئی اور اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھی۔مقامی باشندوں نے حملے کی منصفانہ تحقیقات اور ملوث افراد کو سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔کمیونٹی کے ایک بزرگ نے بتایاکہ مقتولہ غریب خاتون تھی جو مدد مانگنے گئی تھی، اس کی موت سے یہاں کے لوگوں کو بہت دکھ پہنچا ہے، ہم ان کے لیے انصاف اور تمام شہریوں کے لیے تحفظ چاہتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں