ہنسنا منع ہے کی میزبانی کیلئے میں پہلی ترجیح نہیں تھا’ تابش ہاشمی

کراچی (شوبز نیوز) نجی ٹی وی کے مقبول پروگرام کے میزبان اور اسٹینڈ اپ کامیڈین تابش ہاشمی نے انکشاف کیا ہے کہ پروگرام ہنسنا منع ہے کے لیے میں پہلی ترجیح نہیں تھا بلکہ میری جگہ صبا قمر کا نام زیرِ غور تھا۔ہنسنا منع ہے کے حال ہی میں نشر ہونے والے پروگرام میں معروف اداکارہ صبا قمر نے بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی سپر ہٹ ڈرامہ سیریل کیس نمبر 9 سمیت دیگر پروجیکٹس کے حوالے سے کھل کر گفتگو کی۔دورانِ شو تابش ہاشمی نے مزاحیہ انداز میں دعوی کیا کہ چینل ابتدائی طور پر اس شو کے لیے صبا قمر کو سائن کرنا چاہتا تھا۔اسٹیج پر ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے تابش اپنی نشست سے اٹھ کھڑے ہوئے اور شہر آفاق پروگرام ہم سب امید سے ہیں کے تناظر میں کہا کہ وہ (صبا قمر) دراصل جیو کا اصل چہرہ ہیں، پھر میزبان نے اپنی نشست اداکارہ کو دے دی۔حاضرین و ناظرین سے گفتگو کرتے ہوئے تابش ہاشمی نے کہا کہ میں سب کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہنسنا منع ہے کی میزبانی کے لیے میں پہلی ترجیح نہیں تھا، بلکہ صبا قمر تھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں